عمران خان سماجی منصوبوں پر کام کررہے ہیںتحریک انصاف

مخیر حضرات غریب افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں، عارف علوی اور ثمر علی خان


Staff Reporter July 19, 2013
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان نے ہزارہ کالونی اور جمہوریہ کالونی میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام 3ہزار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اس لیے تحریک انصاف کے قائد عمران خان مختلف سماجی منصوبے پر کام کررہے ہیں اور ہم عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ تمام مخیر حضرات رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب اور متوسط طبقے کے افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں تاکہ اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں غریب آدمی رمضان میں افطار او ر سحری پیٹ بھر کر کرسکے۔



اس موقع پر ثمر علی خان نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت اور مدد کرنے سے دل کو سکون اور راحت محسوس ہوتی ہے ، ہمارا مذہب اور معاشرہ بھی حقوق العباد کی ادائیگی کا درس دیتا ہے ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے رضاکار وں و کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر افتخار فاروقی ، ملک خورشید تنولی اور دیگر بھی موجود تھے۔