اسٹیل ملز کی بجلی بند کرنا نجکاری کی سازش کا حصہ ہے تاج حیدر

160 میگاواٹ ٹربائن چلانے کیلیے گیس فراہم نہیں کی جارہی،بجلی منقطع ہونے سے نقصان ہوا


Staff Reporter July 19, 2013
ادارے کی نجکاری کی مزاحمت کرینگے،آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہورہی ہے . فوٹو: فائل

RIYADH: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر نے پاکستان اسٹیل کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قومی ادارے کی نجکاری کی سازش کا حصہ ہے۔

جسے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تعمیر کیا تھا، اپنے بیان میں تاج حیدر کہا کہ ہر کام مسلسل جاری رہتا ہے اس کام کو روک کر دوبارہ شروع کرنے کے لیے دو سے تین دن لگتے ہیں، بجلی منقطع کرنے سے بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے کیونکہ سارے کام درمیان میں روک دیے گئے ہیں اور بہت زیادہ میٹریل ضائع ہوگیا ہے، تاج حیدر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کا اپنا 160میگاواٹ کا پاور پلانٹ تھا ،جو گیس ٹربائن سے چلتا تھا۔



اس پاور پلانٹ سے نہ صرف پاکستان اسٹیل کی بجلی کی ضروریات پوری ہوتی تھیں بلکہ وہاں سے کے ای ایس سی کو بھی بجلی فروخت کی جاتی تھی اس پاور پلانٹ کو گیس فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 158کی خلاف ورزی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کی بجلی فوراً بحال کی جائے ،پیپلزپارٹی قومی ادارے کی نجکاری کی ہر سطح پر مزاحمت کرے گی۔