اسپتال میں داخل نہ کرکے نواز شریف کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، ڈاکٹر عدنان

ویب ڈیسک  بدھ 23 جنوری 2019
میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی، ذاتی معالج نواز شریف۔ فوٹو:فائل

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی، ذاتی معالج نواز شریف۔ فوٹو:فائل

فیصل آباد: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل نہ کرکے صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں کل موصول ہوئیں ہیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ڈاکٹر عدنان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونا چاہیے، انہیں اسپتال میں داخل نہ کرکے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔