- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
ورزش کے بعد سافٹ ڈرنک گردوں کےلیے مضر قرار
نیویارک: کیفین سے بھرپور سافٹ ڈرنک پوری دنیا میں عام پی جاتی ہیں اور صحت کے لیے ان کے خطرات کی فہرست بڑھتی جارہی ہے۔ ان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے امکانات سرِفہرست قرار دیئے گئے ہیں۔
لیکن اب نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش اور بھاگ دوڑ کے بعد سافٹ ڈرنک پینے سے جسم میں پانی کی کمی مزید بڑھ جاتی ہے اور گردے کے افعال پر برا اثر ہوتا ہے۔ اس بات کا انکشاف نیویارک میں واقع یونیورسٹی آف بفیلو نے کیا ہے جس کی تفصیلات امریکن جرنل آف فزیالوجی کے ذیلی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
گرم ماحول میں ورزش سے گردوں کی جانب خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے لیکن گردے اس کمی کو جھیل جاتےہیں۔ تاہم بعض تجربات میں دیکھا گیا ہے کہ اگر گردے کو خون کی فراہمی میں نمایاں کمی ہوجائے تو اس سے اکیوٹ کِڈنی انجری (اے کے آئی) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ خون کی فراہمی کم ہونے سے خود آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ لیکن سافٹ ڈرنکس کا استعمال اس میں انتہائی عجیب اور پریشان کن کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین نے اوسطاً 24 برس کے 12 صحت نامہ نوجوانوں کو بھرتی کیا ۔ پہلے انہیں دوڑنے کی مشین پر 30 منٹ ورزش کرائی گئی اور اس کے بعد ایک کھیت میں تین ورزش جیسے کام کروائے جو 15 منٹ طویل تھے۔ اس کے بعد ہر نوجوان کو چینی اور کیفین سے بھرپور 16 اونس سافٹ ڈرنک یا سادہ پانی دیا گیا۔ اس کے بعد ایک گھنٹے کا یہ عمل کل چار مرتبہ دوہرایا گیا۔
کم از کم ایک ہفتے بعد سارے رضاکاروں کو واپس بلایا گیا اور دوبارہ انہیں روزانہ چار گھنٹے کی ورزش اور سافٹ ڈرنک کی مشق دوبارہ کرائی گئی۔ اس بار مشروب کی ترتیب الٹی گئی اور سافٹ ڈرنک والوں کو پانی اور پانی والوں سافٹ ڈرنک پلائی گئی۔
ماہرین نے ورزش سے قبل ، اس کے درمیان میں اور آخر میں تمام شرکا کے خون، دل ، درجہ حرارت، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ لیے گئے تو معلوم ہوا کہ گردے کو متاثر کرنے والی اے کے آئی کے بایومارکر ، بلڈ پریشر بڑھانے والے ہارمون اور دیگر مضر کیمیکل میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ورزش کرنے کے بعد سافٹ ڈرنک پینے والے افراد کےجسم میں پانی کی درمیانے درجے کی کمی دیکھی گئی۔
اگرچہ ابتدائی طور پر تو ثابت ہوا کہ ورزش ک بعد سافٹ ڈرنک سے گردوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ یہ مطالعہ بہت چھوٹے پیمانے پر کیا گیا ہے جس کے نتائج کافی نہیں تاہم اس سے یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ ورزش کے بعد سافٹ ڈرنک کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔