- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
منی بجٹ کے باعث آمدنی میں 7 ارب روپے کمی کا سامنا ہوگا، عبدالرزاق داؤد
کراچی: وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدرزاق داؤد نے کہا ہے کہ منی بجٹ اقدامات کے باعث 7 ارب روپے ریونیو کمی کا سامنا ہوگا۔
کراچی میں بین الاقوامی اسٹیل کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ انٹر نیشنل اسٹیل کی پیداوار سالانہ 10 لاکھ ٹن پر پہنچے پر خوشی ہے، ابھی ہم پیچھے ہیں مگر اب اسٹیل کے شعبے میں کچھ بہتری ہورہی ہے، پاکستان میں اسٹیل کی سالانہ طلب 60 لاکھ ٹن ہے اور پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی، پاکستان اسٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے، اس صنعت کے فروغ سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت کے لیےکرنٹ اکاؤنٹ اورمالیاتی خسارہ بڑے چیلینجزہیں، موجودہ حکومت مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی، منی بجٹ آئندہ 5سے7دن میں منظور ہوجائے گا، جس کے بعد نیشنل ٹیرف پالیسی پر کام شروع ہوگا، جو آئندہ 3 سے 4 سال کے لیے ہوگی ، اس میں کسٹمز کے7000 ٹیرف لائین پر نظر ثانی کی جائے گی، منی بجٹ ہماری سمت کا تعین کررہا ہے، پاکستان میں بجٹ بنانا روایتی طورپر ایک نمبر گیم رہا ہے، اور اس بار حکومت نے اس روایت کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تاجربرادری کی نمائندہ حکومت ہے جو تجارت وصنعت کے فروغ کے لیے کام کرے گی، منی بجٹ اقدامات کی وجہ سے 7 ارب روپے ریونیو کی کمی کا سامنا ہوگا، ہمیں صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے جو میرے ذہن میں ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے جلد چیمبرزآف کامرس کےمشاورتی دورے کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔