طیاروں کے سامنے ڈرون اڑنا کا دوسرا واقعہ

ایئرپورٹ اور اس کے اطراف ڈرون کو اڑنا طیاروں کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔


Staff Reporter January 27, 2019
ایئرپورٹ اور اس کے اطراف ڈرون کو اڑنا طیاروں کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اسٹینفرڈ

زمین سے آسمان کی جانب طیاروں پرلیزر لائٹ لگنے کے بعد طیاروں کے سامنے ڈرون اڑنا کے بھی دوسرا واقعہ پیش آگیا۔

کراچی کے علاقے ملیر کینٹ سے آگے سہراب گوٹھ کے قریب گزشتہ روز ایک بار پھر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی، ایئرپورٹ اور اس کے اطراف ڈرون کو اڑنا طیاروں کیلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات 9 بجکر 30 منٹ پر ڈرون اڑنے کی رپورٹ موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادروں کو فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سے سکھر جانے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے سامنے بھی ڈرون آگیا تھا۔