شردھا کپورکا ننھی مداح کی خواہش پوری کرنے کےلیے انوکھا انداز

شردھا کپورعبایا اورحجاب پہن کر اسپتال پہنچیں تاکہ افراتفری کی صورتحال نہ پیدا ہوجائے


ویب ڈیسک January 30, 2019
شردھا کپور عبایاا ورحجاب پہن کر اسپتال پہنچیں تاکہ افراتفری کی صورتحال نہ پیدا ہوجائے فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپوراپنی بیمار ننھی مداح کی خواہش پوری کرنے عبایا پہن کراسپتال جا پہنچیں۔

اداکارہ شردھا کپورکی 13 سالہ مداح سومیا نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سومیا ٹی بی میں مبتلا ہیں۔ شردھا کپور اپنی بیمار مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان سے ملنے اسپتال جاپہنچیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ شردھا کپور عبایا اور حجاب پہن کر اسپتال گئی تھیں تاکہ ان کی آمد سے اسپتال میں افراتفری کی صورتحال نہ پیدا ہوجائے اور دیگر مریض پریشان نہ ہوجائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شکتی کپور کا بیٹی شردھا کپور کی شادی سے متعلق اہم انکشاف

مداح سے ملنے کے بعد شردھا نے سمعیہ کے ساتھ اپنی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سومیا سے مل کر بہت خوش ہوں، سومیا بالکل کسی فرشتے کی طرح بہت پیاری بچی ہے جب کہ انہوں نے اپنی ننھی مداح کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BtNihcCFAXO/"]

مقبول خبریں