معروف اداکارہ ثنا جاوید پشاورزلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 31 جنوری 2019
پاکستانی شوبز اسٹار اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فوٹوانٹرنیٹ

پاکستانی شوبز اسٹار اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فوٹوانٹرنیٹ

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقررکیا گیا ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی شوبز اسٹار اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئرمین پشاور زلمی نے ثنا جاوید کو فرنچائز کاحصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گل پانڑہ پشاور زلمی کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ڈراماسیریل ’’خانی‘‘، ’’رومیو ہیر‘‘ جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی ثنا جاوید کا شمار اس وقت پاکستان کی  مقبول ترین نوجوان اداکاراؤں میں ہوتاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔