کرینہ کپور ’’لاپرواہ ماں‘‘ کہنے پر پھٹ پڑیں

تنقید کرنے والے میری زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، کرینہ کپور


ویب ڈیسک February 01, 2019
تیمور اپنی ماں کے پاس ہونے کے بجائے زیادہ تر اپنی آیا کے ساتھ نظر آتاہے۔ تنقید نگار فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو لاپرواہ ماں کہنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ میری زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

کرینہ کپور نا صرف شوبز انڈسٹری میں کام کررہی ہیں بلکہ اس کے ساتھ وہ اپنے بیٹے تیمور کی بھی پرورش کررہی ہیں۔ جہاں کرینہ کپور کو یہ دونوں کام بخوبی انجام دینے پر سراہا جاتاہے وہیں کچھ لوگوں نے انہیں ''لاپرواہ ماں''کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرینہ اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا نہیں کررہیں، کیونکہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے آیا پر انحصار کرتی ہیں اور تیمور اپنی ماں کے پاس ہونے کے بجائے زیادہ تر اپنی آیا کے ساتھ نظرآتا ہے۔

حال ہی میں اپنے ریڈیو شو کے دوران کرینہ نے خود کو ''لاپرواہ ماں''کہنے والوں کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے ساتھ اپنے بیٹے کی بھی پرورش کررہی ہیں اور یہ چیز ان کے لیے بہت چیلنجنگ ہے، اس کے ساتھ ہی کرینہ نے تنقید کرنے والوں کو خاموش کراتے ہوئے کہا آپ لوگ میری زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

مقبول خبریں