خیبرپختونخوا حکومت اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند

صوبائی وزیر کے مطابق بینچ کونسل میں آبادی 4سے 8 ہزار افراد پر مشتمل ہوگی ۔


INP July 23, 2013
صوبائی وزیر کے مطابق بینچ کونسل میں آبادی 4سے 8 ہزار افراد پر مشتمل ہوگی ۔ فوٹو اے پی پی

KARACHI: خیبرپختونخوا حکومت اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضامند ہوگئی، بلدیاتی نظام میں ولیج کونسل کا سربراہ چیئر مین ہوگا ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء میں ترامیم کے لیے مشاورت جاری ہے ۔

پیر کو صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرانے پر رضامند ہوگئی ہے ۔ صوبائی وزیر کے مطابق بینچ کونسل میں آبادی 4سے 8 ہزار افراد پر مشتمل ہوگی ۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء میں ترمیم کے اتفاق رائے سے ہوگیا ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔