15 برس کے بعد دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا انیسہ محمد

پاکستان کی ثقافت اور سماجی نظام بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کافی مماثلت رکھتا ہے، انیسہ محمد


Sports Reporter February 02, 2019
پاکستان کی ثقافت اور سماجی نظام بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کافی مماثلت رکھتا ہے، انیسہ محمد

ویسٹ انڈین ویمن کرکٹرانیسہ محمد کا کہنا ہے کہ 15 برس بعد مجھے دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔

اس دوران یہاں کرکٹ سمیت بہت ساری چیزوں میں تبدیلی آئی ہے، ساؤتھ اینڈ کلب پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت اور سماجی نظام بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

2013 میں ورلڈکپ کوالیفائر کے فائنل میں پاکستان کے خلاف 14 رنز کے عوض 7 وکٹوں کو وہ اپنی یاد گار بولنگ پرفارمنس تصور کرتی ہیں، دنیا کی نمبر ون بولر بنناان کا خواب ہے۔