سیریز میں کم بیک کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں حسین طلعت

شعیب ملک، عماد وسیم اور آصف علی میں سے کوئی ایک بھی آخر تک بیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوتا تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔


Sports Reporter February 03, 2019
شعیب ملک، عماد وسیم اور آصف علی میں سے کوئی ایک بھی آخر تک بیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوتا تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔

پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت نے کہا ہے کہ ہم سیریز میں کم بیک کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جوہانسبرگ میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کیلیے پُرامید ہیں۔

پہلے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ خلاف توقع ہمارے بولرز نے ابتدا میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے پروٹیز کو کم ٹوٹل تک محدود نہیں کر سکے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی کوشش کی لیکن آخر میں وکٹیں زیادہ گرگئیں، انھوں نے کہا کہ شعیب ملک، عماد وسیم اور آصف علی میں سے کوئی ایک بھی آخر تک بیٹنگ کرنے میں کامیاب ہوتا تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا۔