دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر فضائی میزبانوں کی طلبی

ڈی جی ایم نے عملے کو وارننگ دی کہ تمام فضائی میزبان ذمہ دارکاتعین کریں، ذرائع


Staff Reporter February 05, 2019
ڈی جی ایم نے عملے کو وارننگ دی کہ تمام فضائی میزبان ذمہ دارکاتعین کریں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسزنے دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے پر پرواز کے فضائی میزبانوں کو طلب کر لیا۔

دوران پرواز کھانے میں کیڑے نکلنے کا معاملے پر پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر فلائٹ سروسزنے مذکورہ پروازکے فضائی میزبانوں کو طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس میں فضائی میزبانوں سے سخت بازپرس کی گئی۔ فضائی میزبانوں سے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی کہ کھانے میں کیڑے کی فوٹیج ٹی وی چینلز کے پاس کیسے پہنچی؟ ،مسافرنے فضائی میزبانوں کے ہوتے ہوئے کیڑے کی فوٹیج کیسے بنائی؟۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم نے عملے کو وارننگ دی کہ تمام فضائی میزبان ذمہ دارکاتعین کریں۔