نجی ٹور آپریٹرز کا عوام کو سرکاری سے سستا حج  پیکج دینے کا فیصلہ     

ویب ڈیسک  جمعـء 8 فروری 2019
حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے، سرپرست اعلیٰ  پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز فوٹوفائل

حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے، سرپرست اعلیٰ پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز فوٹوفائل

اسلام آباد: پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد سرکاری حج مہنگا اور پرائیویٹ حج سستا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے سستا حج  پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکج تیار کرلیا۔ حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے جسے عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے۔ نجی ٹورآپریٹرزجلد پیکج کا اعلان کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودیہ سے بات کرکے حج اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں

پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کے سرپرست اعلیٰ شاہ جہاں خلیل کا کہنا ہے کہ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتا رہی ہے، حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستا حج پیکج دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی، سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا حج پیکج سرکاری اسکیم پرعوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔