جامعہ اردو سابق وی سی کی منظوری کے بغیر140بھرتیاں کیے جانے کا انکشاف

بھرتیاں پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر کے دورکے آخری چند روزمیں اس وقت کی گئی تھیں جب انھوں نے یونیورسٹی میں بیٹھناچھوڑدیاتھا


Staff Reporter July 26, 2013
بھرتیاں پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر کے دورکے آخری چند روزمیں اس وقت کی گئی تھیں جب انھوں نے یونیورسٹی میں بیٹھناچھوڑدیاتھا فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکے دورمیں انھیں علم میں لائے بغیرنچلے گریڈ کی 140سے زائد غیرقانونی بھرتیوں کاانکشاف ہواہے۔

یہ بھرتیاںسابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر کے دورکے آخری چند روزمیں اس وقت کی گئی تھیں جب انھوں نے اردویونیورسٹی میں بیٹھناچھوڑ دیا تھا اوروہ جامعہ کراچی میں اپنے دفترمیں موجود ہوتے تھے ان کی غیرموجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اردویونیورسٹی کے سابق رجسٹرارپروفیسرڈاکٹرقمرالحق نے اپنے دستخط سے یہ بھرتیاں کرڈالیں اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال کے مطابق یہ تمام بھرتیاں وائس چانسلر کی اجازت کے بغیر ہوئیں اور بھرتی کے خط سابق رجسٹرار ڈاکٹرقمرالحق نے جاری کیے۔



انھوں نے مزیدبتایاکہ یہ بھرتیاں سابق وائس چانسلر ڈاکر محمدقیصر کے آخری دور میں ہوئی تھیں جب ان کا ریکارڈ نکالا گیا تو 140 سے زائد نچلے گریڈ کی بھرتیاں وائس چانسلر کی منظوری کے بغیر کی گئیں تھیں اور بھرتی کے خط سابق رجسٹرار ڈاکٹرقمرالحق نے جاری کیے تھے ڈاکٹر ظفراقبال نے کہاکہ وہ یہ معاملہ نیب میں دینے کا سوچ رہے ہیں تاہم ان ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔