مرنے کیلیے صحافی نہیں بنے حفاظت خود کرنا ہوگی عبدالمالک

سیکیورٹی ادارے نے مجھے کہا آپکوکراچی میں خطرہ ہے،یہاں سے چلے جائیں،شاہ زیب خانزادہ


Monitoring Desk July 26, 2013
صحافی کا بڑا دشمن بھی صحافی ہی ہوتاہے،سلیم صافی،کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو فوٹو: فائل

تجزیہ کار عبدالمالک نے کہا ہے کہ جیسمین منظور کا صحافت چھوڑنا اور دھمکیوں کے باعث پاکستان سے جانیکا فیصلہ بہت افسوسناک ہے۔

اس واقعے کے بعدتمام صحافیوں کو اسٹینڈلیناچاہیے اورجولوگ دھمکیاں دے رہے ہیںانکا بائیکاٹ کرناچاہیے،اپنے مسائل کومشترکہ طورپر حکومت کے سامنے رکھنا چاہیے۔ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ہم نے گولیاں یاتلواریں تو چلانی نہیں ہیں۔اپنے حقوق کیلیے بہتر حکمت عملی مرتب کرنا ہمارا حق ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جب اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتا ہے تو اس سے انفرادی طور پر نمٹا جاتا ہے ادارے پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔



ہم لوگ مرنے کیلیے صحافی نہیں بنتے،اطلاع کیلیے صحافی بنتے ہیں ۔صحافیوں کو اپنا بندوبست خود ہی کرنا پڑیگا ،اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہاکہ مجھے کسی نے دھمکی تونہیںدی لیکن ایک سیکیورٹی ادارے نے جے آئی ٹی شیئرکی کہ آپکوکراچی میں خطرہ ہے آپ کراچی سے چلے جائیں، میںنے شرجیل میمن سے پوچھا،پولیس سے پوچھا، لیکن کسی نے بھی اس جے آئی ٹی کی تصدیق نہیںکی اور یہ ہی کہاکہ ہمیںاسکے بارے میں کوئی علم نہیں،سینئر صحافی سلیم صافی نے کہاکہ ہماری بے احتیاطی،حدودسے تجاوز اپنی جگہ پر المیہ ہے اور ان حالات کے بھی ہم خود ہی ذمے دار ہیں۔صحافی کا سب سے بڑا دشمن بھی صحافی ہی ہوتا ہے۔