واٹر بورڈ اورکے ای ایس سی باہمی محاذ آرائی بند کریں اے این پی

الزام تراشیوں کے بجائے عوام کی مشکلات پر توجہ دیں، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ


Staff Reporter August 24, 2012
الزام تراشیوں کے بجائے عوام کی مشکلات پر توجہ دیں، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ

KARACHI: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے ای ایس سی باہمی محاذ آرائی اور الزام تراشیوں کے بجائے عوام کی مشکلات پر توجہ دیںدونوں ادارے کی باہمی بیان بازیاں انتہائی شرم ناک ہیںایک ادارہ طویل عرصے سے سیاسی اقربا پروری کی و جہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسر ے ادارے کی مینجمنٹ کی ہت دھرمی اپنی انتہاء پر ہے واٹر بورڈ اور کے ای ایس سی کراچی کے عوام پر رحم کھائیں، انتہائی ذمے دار ادارے اپنا قبلہ درست کریں ہوئے اپنی ذمے داریوں کاا حساس کرتے ہوئے عوامی مشکلات کو حل کریں۔

ایک بیان میں اے این پی سندھ کے ترجمان نے مذید کہا ہے کہ موبائل سمز کے متعلق قانون سازی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انتہائی اہم معاملے کو صرف بیانات تک محدود نہ رکھا جائے، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے سب سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ کی توجہ اس انتہائی حساس معاملے کی طرف مبذول کرائی، ارباب اختیار جلد سے جلد قانون سازی کو یقینی بنائیں۔