سنیل نارائن کی پی ایس ایل فور میں شرکت مشکوک

آل رائونڈر کا خلا پر کرنے کیلئے سمرسٹ کے لیگ اسپنر میکس والر کو شامل کرلیا گیا ہے


Sports Reporter February 12, 2019
سنیل نارائن انجری کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن نہیں کرسکے، فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنیل نارائن کی انجری کی وجہ سے متبادل کے طور پر میکس والر کو طلب کر لیا۔

ویسٹ انڈین آل رائونڈر تبادلے کے نتیجے میں لاہور قلندرز کو چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل ہوئے تھے، گزشتہ دنوں ختم ہونے والی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ان کی انگلی کا زخم مزید گہرا ہو گیا، ان کے علاج اور دستیابی کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا، کم از کم پی ایس ایل فور کے ابتدائی مرحلے میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

آل رائونڈر کا خلا پر کرنے کیلئے اسمرسٹ کے لیگ سپنر میکس والر کو شامل کرلیا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے سنیل نارائن کی انجری کو ٹیم کے لیے دھچکہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔