فیصل آباد ميں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 22 ہو گئی

شراب فروش ملزمہ شگفتہ عرف ببلی سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک July 27, 2013
زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ بھی حکومت پنجاب کو بھجوادی گئی. فوٹو: فائل

FAISALABAD: زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

فیصل آبا د کے علاقوں برکت پورہ،وارث پورہ،کرسچن ٹاؤن،جلالی پارک،چشتیہ پارک اور بلال ٹاؤن کے افراد کو شراب پینا مہنگا پڑ گیا اور 2 دن میں زہریلی شراب پینے سے 22افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ جو بچ گئے وہ اسپتالوں میں موت سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد پولیس اور انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ہیں اور شراب فروش ملزمہ شگفتہ عرف ببلی سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ بھی حکومت پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔

مقبول خبریں