ریڈکراس پاکستان میںسرگرمیاں جاری رکھے حنا ربانی

وزیرخارجہ سے امارات کے سفیر اور بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ کی ملاقاتیں


Numainda Express August 24, 2012
وزیرخارجہ سے امارات کے سفیر اور بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ کی ملاقاتیں.فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات شاندارہیں اور وہ ایران میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ اجلاس کے دوران یواے ای کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی متمنی ہیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداﷲ الباشا النعیمی سے ملاقات میں کہی جنہوں نے امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداﷲ بن زید النہیان کا خط ان کے حوالے کیا۔اس موقع پرباہمی دلچسپی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔دریں اثناء حناربانی کھرسے عالمی ریڈکراس کمیٹی کے پاکستان میںسربراہ پال کاسٹیلا نے بھی ملاقات کی اورانہیں اپنی تقرری کی دستاویزات پیش کیں۔

اس موقع پروزیرخارجہ نے پاکستان میںقدرتی آفات سے نمٹنے میں ریڈکراس کی خدمات کااعتراف کرتے ہوئے زوردیاکہ ریڈکراس پاکستان میںاپنی سرگرمیاں جاری رکھے۔ وزیرخارجہ نے انھیں ذمے داریوںکی ادائیگی میں حکومت کے تعاون کا یقین دلایا۔