بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے، عدالت

تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے، عدالت

اسلام آباد: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی مفروری کے معاملے کی سماعت کی جس میں ایف آئی اے نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کردیں۔

ایف آئی اے انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ صرف اسٹینڈرڈ، چارٹرڈ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات رہ گئیں ہیں جس کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ 15 مارچ تک اکاؤنٹ کی تفصیل بھی پیش کی جائے جب کہ تفصیلات مکمل ہونے پر ملزم پرویزمشرف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔