آف ڈاک ٹرمینلز کی من مانی وصولیاں ٹریڈ سیکٹر میں اضطراب کی لہر

ایل سی ایل کارگو کے ٹیرف متعارف کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، ارشدخورشید


Ehtisham Mufti February 17, 2019
ایل سی ایل کارگو کے ٹیرف متعارف کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، ارشدخورشید۔ فوٹو: فائل

کراچی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں پرآف ڈاک ٹرمینلز کی جانب سے ایل سی ایل کارگو ٹیرف کے عدم اجرا کے باعث ہینڈلنگ اور وہارفیج کی مد میں من مانی وصولیاں ٹریڈ سیکٹر کے لیے اضطراب کا باعث بن گئی ہیں۔

کراچی میں قائم آف ڈاک ٹرمینلز کی جانب سے چارجزوصولیوں کے باعث درآمدی لاگت میں ہوشربااضافہ ہوا ہے جودرآمدکنندگان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد خورشید نے وفاقی وزارت بندرگاہ وجہاز رانی سے مطالبہ کیا کہ وہ آف ڈاک ٹرمینلز کو ایل سی ایل کارگو کے ٹیرف متعارف کرانے کے احکامات جاری کرے تاکہ ٹریڈ سیکٹر میں اضطراب ختم ہو اور کاروباری لاگت میں بھی کمی ممکن ہوسکے۔

 

مقبول خبریں