- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
شہبازشریف جناح اسپتال میں نوازشریف کےعلاج سےغیر مطمئن
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے ان کا علاج بہتر نہیں ہورہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جناح اسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف 48 منٹ کی ملاقات میں علاج سے مطمن نہیں دکھائی دیے۔
اپوزیشن لیڈر نے اسپتال پہنچتے ہی میڈیکل بورڈ کو کمرے میں بلا لیا اور نواز شریف کے ٹیسٹ اور علاج پر ڈاکٹرز سے صلاح مشورے کیے۔ بعد ازاں غیررسمی گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے ان کا علاج بہتر نہیں ہورہا جب کہ میری کمر میں تکلیف ہے اس کا بھی علاج چل رہا ہے، آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس جھوٹا ہے یہ بات عدالت میں بھی کہی ہے۔
دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرسابق وزیر اعظم نواز شریف کی جناح ہسپتال میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پولیس نے جناح اسپتال اور اطراف میں 27 مقامات کو انتہائی حساس قرار دے دیا، پولیس اور حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد جناح اسپتال میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لاہور میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور اعلی حکام کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ادھر جناح اسپتال کے پرنسپل عارف تجمل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کی رپورٹس ارسال کر دی گئی ہیں، آج حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی جب تک جیل انتظامیہ چاہے گی وہ اسپتال میں رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔