وکٹ کیپر ذوالقرنین کی فیس بک پر وڈیو سر آنکھ گردن پر زخموں کے نشان

ذوالقرنین نے اپنے بھائی عقیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے،ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی، پولیس ذرائع


Sports Desk August 24, 2012
ذوالقرنین نے اپنے بھائی عقیل کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے،ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی، پولیس ذرائع۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے اپنے زخمی چہرے کی پراسرار وڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کر کے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے، محلے داروں نے سر، آنکھ اورگردن پر نظر آنے والے زخموں کوبھائیوں کے ساتھ جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

سوشل ویب سائٹ پر بلاعنوان وڈیومیں وکٹ کیپر خود کولگنے والے زخم دکھاتے نظر آ رہے ہیں ، ان کے سر پر گہرا گھائو موجود ہے جبکہ آنکھ پر چوٹ کا نشان واضح دکھائی دیتاہے۔ گردن پر بھی ضربوں کے متعدد نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ ذوالقرنین حیدر کی جانب سے وڈیو میں کچھ واضح نہیں کیا گیا کہ انحیں یہ زخم کس طرح لگے، یہ بھی نہیں بتایاگیا کہ یہ کب اور کہاں کی ہے۔ واضح رہے کہ وکٹ کیپر نے گزشتہ دنوںکامران اکمل اورسلیکشن کمیٹی پر الزامات عائد کٰے ، کرکٹ بورڈ نے جواب دہی کیلٰے آج ہی انحیں شوکازنوٹس جاری کیاتھا جس کے بعد فیس بک پروڈیو اپ لوڈکر دی گئی۔

اس معاملے پر وضاحت کیلٰے رابطہ کرنے پر ذوالقرنین کافون بند ملا ۔ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر نہیں،کل میڈیا سے بات کریںگے ۔ دوسری طرف اہل محلہ کاکہناہے کہ ذوالقرنین کا اپنے چھوٹے بھائی سے جھگڑاہوا تھا، ہوسکتا ہے کہ اسی میں زخم آئے ہوں ۔انحوں نے بتایا کہ ذوالقرنین لیاقت آباد تھانے میں رپورٹ درج کرانے بھی گئے تھے جس میں جھگڑا ختم کرانے والے کا نام بھی لکھوادیا ۔ ایک محلہ دارکے مطابق تمام بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ،چند روز قبل جھگڑے کے بعد صلح نامے میں یہ فیصلہ بھی ہوا تھاکہ بھائی ایک دوسرے کے پورشن میں نہیںجائیں گے۔

ذوالقرنین حیدرنے تھانہ لیاقت آباد میں اندراج مقدمہ کیلیے درخواست دے رکھی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ میرے بھائی عقیل نے سوتیلی ماںکے ایما پرمجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقبول خبریں