مردان میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی

دستی بم ریت میں چھپایا گیا تھا، مزدور کے اٹھانے پر پھٹ گیا، پولیس


ویب ڈیسک February 19, 2019
دستی بم ریت میں چھپایا گیا تھا، مزدور کے اٹھانے پر پھٹ گیا، پولیس۔ فوٹو : فائل

KARACHI: معیار زور منڈی کے قریب دستی بم دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق معیار زوڑ منڈی میں دستی بم ریت میں چھپایا گیا تھا، مزدور اٹھا کر کھولنے لگا تو پھٹ گیا جب کہ دھماکے کی زد میں چنگ چی رکشہ بھی آگیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 3 بچے، ڈرائیور اور 3 مزدور زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق رکشے میں سوار تینوں بچے آپس میں بھائی ہیں جب کہ دستی بم کی برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقبول خبریں