- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
پی ایس ایل؛ اسٹیڈیمز کی بے رونقی شاہد آفریدی کو بھی کھٹکنے لگی
دبئی: آل راؤنڈرشاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے ایڈیشن سے چوتھے تک کے سفر میں پی ایس ایل ایک برانڈ اور ہماری پہچان بن چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کو ٹیلنٹ بھی یہیں سے میسر آ رہا ہے، بلاشبہ اس کو ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے، میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تماشائی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں آئیں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ ہماری اپنی لیگ ہے میدان میں آکر رونقیں بڑھانے سے اس کو مزید کامیاب بنایا جا سکے گا، پی سی بی کو بھی کوئی ایسی حکمت عملی بنانا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسٹیڈیم کا رخ کریں، امید ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران اسٹینڈ خالی نہیں رہیں گے، کھلاڑی بھی تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیمز میں پرفارم کرتے ہوئے زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ تین یا چار کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ بناتے دیکھ رہا ہوں، ابھی آغاز ہے، آگے چل کر سخت مقابلوں میں ان کی مہارت کا امتحان ہوگا، ان مراحل میں کارکردگی دیکھنے کے بعد ان کے نام بھی بتا سکوں گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹر سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار دنیا کی دیگر تمام لیگز سے بہتر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔