سلمان بٹ آج پی ایس ایل میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہوں گے

محمد یوسف انجم  بدھ 20 فروری 2019
سلمان بٹ کو انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سلمان بٹ کو انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ آ ج پی ایس ایل میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہورہے ہیں، انہیں انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوشی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، یقین تھا کہ مشکل وقت ختم ہونا ہے اور دوبارہ کر کٹ میں پرفارم کرنے کا موقع ضرور ملے گا۔

مشکل وقت میں ساتھ دینے پر فیملی ، دوستوں اور میڈیا کا شکر گذار ہوں ۔ سلمان بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔ پہلی کوشش ہوگی کہ پرفارم کروں اس کے بعد باقی کرکٹ کا سوچوں گا ، میری کام محنت اور پرفارم کرنا ہے باقی آگے چل کر کیا ہوتا ہے ، اس کا وقت آنے پر پتہ چلے گا۔ اس وقت پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور خواہش ہے کہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دوں۔ مکمل فٹ اور فارم میں ہوں، لاہور قلندرز کا مشکور ہوں جہنوں نے دوبارہ کم بیک کرنے اور صلاحیتوں کے اظہار کا چانس دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔