ریما نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی، میرا کا الزام

شوبز رپورٹر  بدھ 20 فروری 2019
ریمانے سینئر ہونے کے ناطے اپنا کردارادا نہیں کیا، اداکارہ میرا۔ فوٹو: فائل

ریمانے سینئر ہونے کے ناطے اپنا کردارادا نہیں کیا، اداکارہ میرا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اداکارہ ریما کی جانب سے زہر دینے کے انکشاف کے بعد اب میرا نے جواب میں ریما پر زہر دینے کا الزام لگادیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں ریما اور میرا کے درمیان چپلقش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور  دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

چند روز قبل ریما نے انکشاف کیا تھا کہ ایک شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکارہ نے زہر دے کر مارنے کی بھی کوشش کی، زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھے لیکن اُس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا لیکن انہوں نے اس اداکارہ کا نام نہیں بتایا۔ اب میرا نے ریما پر یہ الزام لگادیا ہے کہ انہوں نے میرا کو مارنے کی کوشش کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایک اداکارہ نے زہر دیکر مارنے کی کوشش کی، ریما خان

میرا نےریما پر یہ الزام ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران لگایا، پروگرام کے میزبان نے میرا سے ریما خان کے اُس بیان سے متعلق سوال کیا گیا کہ کسی اداکارہ نے انہیں زہر دینے کی کوشش کی تھی تو میرا نے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی ہوگی، ریما نے سینیئر ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔