کترینہ کیف مداحوں کو ڈرانے کے لیے تیار

کترینہ کے لیے ایک ہارر فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے اور ہم دونوں اب خوفناک فلم میں کام کریں گے، ہدایتکار علی عباس ظفر


ویب ڈیسک February 21, 2019
کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک ہارر فلموں میں کام نہیں کیا فوٹوفائل

اپنے حسن سے لوگوں کو زیر کرنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول اب مداحوں کو ڈرانے کی تیاریوں میں ہیں۔

کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور حسن کی وجہ سے ہی انہیں بالی ووڈ کی ''باربی ڈول'' بھی کہا جاتا ہے تاہم اب بالی ووڈ کی یہ خوبصورت حسینہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

حال ہی میں کترینہ کیف اورہدایت کار علی عباس ظفر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اب تک کس طرح کی فلموں میں کام نہیں کیا جس پر کترینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک ''ہارر فلموں''میں کام نہیں کیا۔ جس پر ہدایت کار علی عباس ظفر نے کہا کہ انہوں نے کترینہ کے لیے ایک ہارر فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے اور ہم دونوں اب خوفناک فلم میں کام کریں گے۔

علی عباس ظفر نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو خوفناک فلم میں دیکھنا نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور علی عباس ظفر ماضی میں سپر ہٹ فلموں''ٹائیگر زندہ ہے''اور''میرے برادر کی دلہن'' میں کام کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں