چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی روانہ ہوں گے

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 21 فروری 2019
چیف سلیکٹر پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔ فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، یو اے ای میں اپنے دورے کے دوران چیف سلیکٹر نہ صرف پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ کینگروز کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے، اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں پی ایس ایل 4 کے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔