سونے کی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59328 روپے ہوگئی۔


Staff Reporter February 26, 2019
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59328 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کااضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کااضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59328 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 880 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 754 روپے 45 پیسے ہو گئی۔