پاک بھارت تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 28 فروری 2019
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا، وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا، وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں انتہاپسندی کو فتح جبکہ پاکستان، بھارت اور دنیا کو شکست ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی، لہذا کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی اور مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔