پی سی بی کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانیاں

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 28 فروری 2019
پی سی بی حکام کی غیر ملکی کرکٹرز سے ملاقاتیں، فوٹو: فائل

پی سی بی حکام کی غیر ملکی کرکٹرز سے ملاقاتیں، فوٹو: فائل

 دبئی: پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پی سی بی حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں، پاکستان میں میچز نہ ہونے کی صورت میں لیگ کے تمام میچز یو اے ای میں ہونے کی آپشن موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ پی سی بی حکام حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد کریں گے، پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہوں گے یا پاکستان میں حتمی فیصلہ جمعہ تک متوقع ہے۔

ادھر پی ایس ایل کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں شیڈول میچز کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑی، ٹیم منیجمنٹ اور فرنچائز مالکان بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لئے میدان میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔