برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت

ذوالفقار بیگ  جمعـء 1 مارچ 2019
کسی بھی لمحے جنگ ہوسکتی ہے لہٰذا حالات سازگار ہونے تک وہاں نہ جائیں، برطانوی حکومت۔ فوٹو: فائل

کسی بھی لمحے جنگ ہوسکتی ہے لہٰذا حالات سازگار ہونے تک وہاں نہ جائیں، برطانوی حکومت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد:  برطانیہ کی پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث برطانوی شہریت کے حامل پاکستانیوں اور بھارتیوں کو اپنے آبائی ملکوں میں جانے سے منع کردیا ہے۔

برطانیہ نے برطانوی شہریت کے حامل پاکستانی اور بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے ایئرپورٹس ہائی الرٹ پر ہیں، کسی بھی لمحے جنگ ہوسکتی ہے لہٰذا حالات سازگار ہونے تک وہاں نہ جائیں۔

برطانوی وزارت خارجہ اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انگلینڈ کے تمام ٹریول ایجنٹس سے کہا گیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہیں، ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔