مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

فروری میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ


ویب ڈیسک March 01, 2019
فروری میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ فوٹو: فائل

لاہور: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ ماہ فروری میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ 184 کشمیری آنسو گیس اورگولیوں سے زخمی ہوئے۔ قابض افواج نے گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 کشمیریوں کو حراست میں لیا جب کہ 42 گھروں کو آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا۔

مقبول خبریں