کراچی کنگز کیخلاف سلواوور ریٹ کے سبب لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد

اگر دوسری بار اسی غلطی کا ارتکاب کیا تو 20فیصد میچ فیس کاٹ لی جائے گی۔


Sports Reporter March 02, 2019
اگر دوسری بار اسی غلطی کا ارتکاب کیا تو 20فیصد میچ فیس کاٹ لی جائے گی۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کیخلاف سلواوور ریٹ کے سبب لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

فخرزمان کی قیادت میں ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا تھا جب کہ پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کپتان اور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا10فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، اگر دوسری بار اسی غلطی کا ارتکاب کیا تو 20فیصد میچ فیس کاٹ لی جائے گی۔