اسنوڈن کو پناہ دینے پر روس کو امریکی غیظ وغضب کا سامنا

اوباما اور پوتن کی ستمبرمیں طے شدہ ملاقات پر نظرثانی کریں گے، وائٹ ہاؤس


AFP August 03, 2013
اوباما اور پوتن کی ستمبرمیں طے شدہ ملاقات پر نظرثانی کریں گے، وائٹ ہاؤس فوٹو : فائل

سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کوسیاسی پناہ دینے پرروس کوامریکا کے شدیدغیظ وغضب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیاہے کہ ماسکوکا یہ فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ امریکااس فیصلے کے بعد صدر اوباما اورصدرپوتن کی ستمبر میں طے شدہ ملاقات پر بھی نظرثانی کرے گا۔



دریں اثنا روس میں امریکی سفیرمائیکل مک فاؤل اور خارجہ پالیسی پرروسی صدر پوتن کے خصوصی معاون یوری اوشاکو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے نے کہا کہ ملاقات میں سابق سی آئی اے اہلکار اسنوڈن کے بارے میںگفتگو کی گئی۔ اسنوڈن کوروس میں ایک سال کے لیے عارضی پناہ دی گئی ہے۔