201213 پام آئل کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

گزشتہ سال کے دوران پام آئل کی درآمدات ایک ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں


INP August 03, 2013
گزشتہ سال کے دوران پام آئل کی درآمدات ایک ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ مالی سال کے دوران پام آئل کی درآمدات 17.35 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2012ء تاجون2013ء کے دوران پام آئل کی درآمدات ایک ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جو مالی سال 2011-12ء کے دوران دو ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت تھی۔ رواں سال جون 2013ء کے دوران پام کی درآمدات میں 95 فیصد کی نمایاں کمی آگئی جون 2013ء کے دوران 12 کروڑ 75 لاکھ 11 ہزار ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا۔



جبکہ جون 2012ء کے دوران 24 کروڑ 31 لاکھ ڈالر مالیت کا آئل درآمد کیاگیا تھا۔ مالی سال 2012-13ء کے دوران مجموعی طورپر اشیاء خودونوش کی درآمدات 16.14 فیصد کمی آگئی۔