پی ایس ایل 9 اور 14 مارچ کو شیڈول میچز کے ٹکٹ فروخت کیلیے پیش

نجی کوریئرسروس کی منتخب شاخوں پر9 اور14 مارچ کو شیڈول مقابلوں کے ٹکٹس فروخت کیلیے دستیاب ہیں۔


Sports Reporter March 06, 2019
نجی کوریئرسروس کی منتخب شاخوں پر9 اور14 مارچ کو شیڈول مقابلوں کے ٹکٹس فروخت کیلیے دستیاب ہیں۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل کے لاہور سے کراچی منتقل ہونے والے میچزکے ٹکٹوں کی فروخت کا شروع کا عمل شروع ہوگیا۔

پی ایس ایل کے لاہور سے کراچی منتقل ہونے والے میچزکے ٹکٹ فروخت کیلیے نجی کوریئرسروس کی منتخب شاخوں پر9 اور14 مارچ کو شیڈول مقابلوں کیلیے دستیاب ہیں۔

11 مارچ کولاہور قلندرز اورملتان سلطانزکے ٹکٹس فروخت کیلیے پیش نہیں کیے جائیں گے جن شائقین کے پاس اسی روز شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ اسی پردوسرے میچ سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے،11 مارچ کوکراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ کراچی میں شیڈول کوالیفائرمیچزکے ٹکٹس بھی شائقین کو دستیاب ہیں۔