پی ایس 114 کے ووٹوں کی تصدیق اور ووٹر لسٹوں کے آڈٹ کا حکم

پی ایس 114میں انتخابات کے دن عوام پر تشدد کے ثبوت تصاویر اور ویڈیوکی صورت میں سی ڈی میں موجود ہیں، فروغ نسیم ایڈووکیٹ


Staff Reporter August 04, 2013
دھاندلی اور تشدد کے ثبوت کی روشنی میں عدالت نے آڈٹ کا حکم جاری کیا ہے، فروغ نسیم ۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف رئوف صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت الیکشن ٹریبونل میں ڈاکٹر ظفر احمد شیروانی کی عدالت میں ہوئی، اگلی سماعت21 اگست کو ہوگی۔

رؤف صدیقی کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پی ایس 114 میں انتخابات کے دن دھاندلی ہوئی اور تشدد کیا گیا جن کے ثبوت تصاویر اور ویڈیوکی صورت میں سی ڈی میں موجود ہیں،الیکشن ٹریبونل نے احکامات جاری کیے کہ پی ایس 114کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا کے ذریعے تصدیق کرائی جائے اور ووٹر لسٹوں کا آڈٹ کرایا جائے، سماعت کے بعد وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ دھاندلی اور تشدد کے ثبوت کی روشنی میں عدالت نے آڈٹ کا حکم جاری کیا ہے۔

اس موقع پر رئوف صدیقی نے کہاکہ مسائل میں گھرے اس ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آخری حد تک جانے کیلیے تیارہیں