جسمانی ورزش سے دماغ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

ورزش سے زیادہ نیوران پیدا ہوتے ہیں جس سے دماغ اور اعصابی نظام بہتر طریقے سے كام كرنے لگتا ہے، نیوروسائنٹسٹ رابندر ناتھ


APP August 04, 2013
ورزش سے زیادہ نیوران پیدا ہوتے ہیں جس سے دماغ اور اعصابی نظام بہتر طریقے سے كام كرنے لگتا ہے، نیورو سائنٹسٹ رابندر ناتھ فوٹو: فائل

جسمانی ورزش سے دماغ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس سے وابستہ نیورو سائنٹسٹ رابندر ناتھ کا کہنا ہے كہ جسمانی مشقت سے دماغ كی كاركردگی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ ورزش سے زیادہ نیوران پیدا ہوتے ہیں جس سے دماغ اور اعصاب كا نظام بہتر طریقے سے كام كرنے لگتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورزش سے دماغ بہتر طور پر كام كرتا ہے جس كے نتیجے میں بہت سے امور احسن انداز میں آگے بڑھتے ہیں۔