کسٹمز ویئر ہاؤسز میں سامان کی کلیئرنس ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ

حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔


Irshad Ansari March 08, 2019
حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قائم کسٹمز ویئر ہاؤسز میں پڑے سامان کی کلیئرنس کیلیے ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قائم کسٹمز ویئر ہاؤسز میں پڑے سامان کی30 اپریل تک بغیر اضافی سرچارج و جرمانے کلیئرنس کیلیے ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی تاہم اس کیلیے ایمنسٹی کے الفاظ استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز ویئر ہاوسز میں مقررہ مدت کے دوران کلیئر نہ ہونے والے سامان کو مروجہ ڈیوٹی ٹیکسوں کی ادائیگی سے کلئیر کروانے کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے لیکن یہ کوئی ایمنسٹٰی اسکیم نہیں ہے۔