آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کے انتظامات اچھے کیے گئے، ریگ ڈکسن


Sports Reporter March 09, 2019
خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کے انتظامات اچھے کیے گئے، ریگ ڈکسن۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکسن نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ان کے ہمراہ ای این ڈیوڈ بھی تھے، ریگ ڈکسن کی سربراہی میں 6رکنی ٹیم پی ایس ایل فور میچز کے موقع پر بھی موجود رہے گی۔

دریں اثنا ڈکسن نے سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کے انتظامات اچھے کیے گئے، پاکستان میں اب کرکٹ واپس آرہی ہے، کراچی والے بھی پی ایس ایل کو کافی سپورٹ کررہے ہیں۔