میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بیگز میں چھپائی 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی

منشیات کو قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان میری ٹائم


Staff Reporter March 10, 2019
منشیات کو قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا، ترجمان میری ٹائم۔ فوٹو؛ فائل

میری ٹائم سیکیورٹی ایجسنی نے پسنی کے قریب سمندری جزیرے استولا پرمنشیات کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران بیگز میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 27 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان میری ٹائم کے مطابق منشیات کے خلاف کیے گئے آپریشن میں پسنی میں قائم بیس کی تیزرفتار کشتیوں نے حصہ لیا،پکڑی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 27کروڑروپے کے لگ بھگ ہے، منشیات کو قانون کے مطابق متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اپنی ذمے دارانہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے پرعزم اور ہمہ وقت تیار ہے۔