بغداد افطار کے بعد یکے بعد دیگرے 7 دھماکے 27 ہلاک 100 سے زائد زخمی

دھماکوں کے بعد امدادی کارروائیاں شروع، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا


AFP August 07, 2013
دھماکوں کے بعد امدادی کارروائیاں شروع، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا. فوٹو : اے ایف پی

عراقی دارالحکومت بغداد میں 7 کار بم دھماکوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یکے بعد دیگرے کیے گئے کار بم دھماکے منگل کو افطار کے فوری بعد ہوئے جس نے علاقوں میں تباہی مچادی۔ دہشت گردوں نے بازاروں اور مارکیٹوں کو نشانہ بنایا جہاں افطار کے بعد لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔



دھماکوں کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔