ہیروشیما پرایٹم بم گرائے جانے کے 68 برس مکمل

ٹوکیو میں تقریب میں ہزاروں افرادکی شرکت،ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی


August 07, 2013
ٹوکیو میں تقریب میں ہزاروں افرادکی شرکت،ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی. فوٹو اے ہی

جاپان کے شہرہیروشیما پرایٹم بم گرائے جانے کو 68برس مکمل ہوگئے۔

یاد گاری تقریب میں وزیراعظم شنزوایبے اور ہزاروں افرادنے شرکت کی۔جاپان میں ہیروشیما کے مقام پرامریکا نے 6اگست 1945کوایٹم بم گرایا تھا۔ٹوکیو میں منعقدہ یاد گاری تقریب ہیروشیما کے امن پارک میں منعقد کی گئی جہاں 50 ہزار افراد نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اس موقع پر وزیراعظم شنزو ایبے اوردیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔



ہیروشیما کے سانحے میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے تین دن بعد ناگاساکی میں بھی امریکا نے ایٹم بم گرایا تھا جس نے ہزاروں افراد کی جان لے لی تھی۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جاپان ساری دنیا میں واحد ملک ہے جس نے 2بار ایٹم بم کا سامنا کیاآج ہمارا فرض ہے کہ ہم دنیا بھر میں جوہری ہتھیارسازی مکمل طور پرمنجمد کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔