پاکستان سے تجارت میں خسارے کا سامنا ہے ملائشیا

ملائشین مصنوعات پرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی سے ملائشیاکو باہمی تجارت میں30فیصد خسارے کا سامنا ہے، ملائشین قونصل جنرل


Staff Reporter March 19, 2019
ملائشین مصنوعات پرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی سے ملائشیاکو باہمی تجارت میں30فیصد خسارے کا سامنا ہے، ملائشین قونصل جنرل۔ فوٹو: فائل

ملائشیا کے قونصل جنرل خیرالنظران عبدالرحمان نے کہا ہے کہ باہمی تجارت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تحت پانچویں پاک پلاس نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیاسے بات چیت کے دوران ملائشیا کے قونصل جنرل خیرالنظران عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ملائشیا اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے)کے باعث باہمی تجارت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ موجودہ ایف ٹی اے میں ملائشین مصنوعات پرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی سے ملائشیاکو باہمی تجارت میں30فیصد خسارے کا سامنا ہے۔