فرانس كا شام كو جزوی طور پر نو فلائی زون قرار دينے کی تجويزسے اتفاق

شام كو نو فلائی زون قرار دينے كا مقصد ہے کہ اس كے ساتھ جنگ شروع كر دی گئی، فرانسيسی وزير خارجہ.


August 25, 2012
جب تک اقوام متحدہ اس کی حمايت نہيں كرے گا اس وقت تک فرانس اس مسئلے پر نہيں پڑنا چاہتا، وزير خارجہ۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:

فرانس نے شام كوعارضی طور پر نو فلائی زون قرار دينے کی تجويزسے اتفاق كيا ہے تاہم فرانسیسی وزير خارجہ کا کہنا ہے كہ جب تک اقوام متحدہ اس مسلئے کی حمایت نہیں کرتافرانس بھی اس معاملے میں فريق بننا نہیں چاہتا


فرانس كے وزير خارجہ لی دزيان نے ایک انٹرويو ميں كہا ہے كہ شام كو نو فلائی زون قرار دينے كا مقصد یہ ہوگا كہ اس كے خلاف جنگ شروع كر دی گئی ہے، اس بات كے لئے ماحول سازگار نہيں ۔انہوں نے كہا كہ ردعمل كے طور پر شام بھی مسافر طياروں كو اڑنے نہیں دے گا لہذا اس معاملے پر عالمی قوانین کے تقاضوں کوپوراکرنے کے ساتھ ساتھ اتفاق رائے پيدا کرنا بھی ضروری ہے۔