بم دھماکوں سے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے بلاول

ہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے،بلاول, لیاری بم دھماکے پراظہار افسوس


Staff Reporter August 08, 2013
ہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے،بلاول, لیاری بم دھماکے پراظہار افسوس فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰٰ بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہاکہ عیدسے قبل دہشتگردی کے اس طرح کے واقعات سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں ہوسکتے،اس دھماکے میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی جاں بحق اورزخمی ہوئے،انتہاپسنداور دہشت گرد عناصر ایسے واقعات برپاکرکے خوف وہراس کی فضاقائم کرناچاہتے ہیں لیکن ہم متحدہوکران عناصر کی سازشوں کوناکام بنائیں گے اوران کے مذموم عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔



انھوں نے کہاکہ دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں اوران سے مقابلے باہمی اتحاداوراتفاق کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انھوں نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہار کیااورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکی ۔