چھ گھنٹے مسلسل کرسی پر بیٹھنا بھی شوگر کا سبب

روزانہ چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے والے بزرگوں میں شوگر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، ماہرین


Net News August 26, 2012
روزانہ چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے والے بزرگوں میں شوگر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، ماہرین

چھ سے دس گھنٹے کرسی پر بیٹھ کر مسلسل کام کرنے پر شوگر ہوسکتی ہے ۔برطانوی یونیورسٹی کالج لندن کے سائنس دانوں کی تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ دیر ایک جگہ بیٹھنے سے مرض کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ،قبل ازیں رات کی شفٹ میں کام کرنے سے شوگر کے خدشات کا انکشاف کیا گیا تھا ۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ چار گھنٹے سے زائد ٹی وی دیکھنے والوں خصوصاً 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں بھی شوگر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ برطانیہ کے کوئین لینڈ اسکول برائے بہبودآبادی کے پال گارڈنر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں دیر تک کسی مقام خصوصاً ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کا مشاہدہ کیا جس کے مطابق ہر وہ گھنٹہ جو ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارا جائے، اس میں جسمانی نشوونما کا عمل رک جاتا ہے اورمختلف بیماریوں کی علامت میں اضافہ ہوتا ہے۔

مقبول خبریں